کویٹ سٹی(نیٹ نیوز)کویت کی وزارتی عدالت کے حکم پر سابق وزیراعظم شیخ جابرالمبارک الصباح کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے شیخ جابر کو ٹرائل سے قبل حراست میں لینے کا حکم دیا تھا۔ شیخ جابر پر فوجی فنڈز میں خورد برد کے الزامات میں مقدمہ چلایا جارہا ہے جب وہ وزیر دفاع تھے ،اس مقدمے میں سابق وزیر دفاع شیخ خالدالجراح اور فوجی افسران بھی شامل ہیں۔عدالت نے مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔ شیخ جابر2019 میں مستعفی ہو گئے تھے ، تاہم کویت کے امیر نے انہیں دوبارہ وزیراعظم نامزد کیا اور نئی حکومت بنانے کی دعوت دی لیکن انہوں نے معذرت کر لی تھی۔