کویت سٹی (صباح نیوز)کویتی حکومت نے اقامہ ہولڈرغیر ملکیوں کی واپسی کیلئے 3 مراحل متعین کردیئے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکیوں کی واپسی کے پروگرام میں پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز ، نرسیں، طبی امور سے تعلق رکھنے والے کارکن، جج ، پراسیکیوشن ادارے سے منسلک اہلکاراور اساتذہ کے علاوہ ان پیشوں سے منسلک افراد شامل ہیں جن کی حکومتی اداروں کو اشد ضرورت ہے ۔