اسلام آباد، لاہور ،کراچی ، کوئٹہ، واشنگٹن ( خبر نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر ، وقائع نگار ، جنرل رپورٹر، کامرس رپورٹر ،سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں ) ملک بھر میں کورونا کے مزید54مریض دم توڑ گئے جبکہ 1209نئے کیس سامنے آگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں کو رونا کے مصدقہ کیس 270400ہوگئے جبکہ اموات5763 ہو گئیں۔219783مریض صحتیاب ہوچکے ۔ فعال کیس 44854 رہ گئے ۔1316مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22006ٹیسٹ کیے گئے ۔سندھ میں مریضوں کی تعداد115883 ، پنجاب 91423، خیبرپختونخوا 32898، بلوچستان 11523، اسلام آباد14766، آزاد کشمیر 1989 اور گلگت بلتستان میں 1918 مصدقہ مریض ہیں۔ پنجاب میں کورونا سے مزید5مریض چل بسے جبکہ 294 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور 100،شیخوپورہ6،راولپنڈی12،جہلم16،اٹک1،چکوال 1،گوجرانوالہ 17،سیالکوٹ7،نارووال 2،گجرات31،منڈی بہاؤالدین6، ملتان15،خانیوال1،فیصل آباد15،چنیوٹ1،ٹوبہ10،جھنگ1 ،رحیم یار خان 12 ،سرگودھا5،خوشاب2، بھکر 2،بہاولنگر 3،بہاولپور4،ڈی جی خان13،مظفرگڑھ5،لیہ 2،ساہیوال5اوراوکاڑہ میں 1کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان کے مطابق پنجاب میں ابتک678010ٹیسٹ کیے جا چکے ۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 8950 میں سے 8419 بیڈخالی ہیں۔ لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں2345 میں سے 2212 بیڈخالی ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے مختص 600میں سے 518 وینٹی لیٹرخالی ہیں۔لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں 210میں سے 161 وینٹی لیٹرخالی ہیں۔پی آئی سی کے مزید4ڈاکٹرکوروناوائرس کاشکار ہوگئے ۔ڈاکٹرعبدالواجد ، سینئر رجسٹرار امجد اشفاق اورڈاکٹراسامہ متاثرین میں شامل ہیں۔چاروں ڈاکٹرزنے خودکوگھروں میں قرنطینہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4089 مریض صحتیاب ہو گئے ۔ابتک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 103491 ہوگئی جو 89 فیصد صحتیابی کی شرح بنتی ہے ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد 2951 ہوگئی ۔ تین روز کے دوران 108 نئے کیس سامنے آئے ۔ ابتک 16 اہلکار جاں بحق ہوچکے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے ۔این سی او سی کے مطابق عوام کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے ۔عید پر تمام تفریخی مقامات مکمل بند رہیں گے ۔ عوام سے اپیل ہے وہ بازاروں اور تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ادھر دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعدادایک کروڑ58لاکھ جبکہ اموات6لاکھ 39ہزار سے بڑھ گئیں۔ امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 76 ہزار 570 نئے کیس سامنے آئے ،متاثرین کی تعداد 42لاکھ ہوگئی جیکہ اموات ایک لاکھ 47ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ فلوریڈا میں اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سکول بند رہنے چاہیئں۔بھارت میں جمعہ کو کورونا کے ریکارڈ49 ہزار نئے متاثرین سامنے آئے جبکہ 740 افراد ہلاک ہوئے ۔متاثرین کی تعداد13 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ 31 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ۔ روس میں متاثرین 8لاکھ سے بڑھ گئے ۔کورونا نے ہانگ کانگ میں ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے ۔ برطانیہ میں آج سے دکانوں، بازاروں اور کھانے پینے کی جگہوں پر ماسک کی پابندی لازمی قرار دیدی گئی ہے ۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے انگلینڈ میں تین کروڑ افراد کو فلو کی ویکسین دی جائے گی۔فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا ہے امریکہ سمیت ایسے 16 ممالک سے ،جہاں وباتیزی سے پھیل رہی ہے ، واپس آنے والے شہریوں کاموقع پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کورونا کے نصف کیسوں کا تعلق صرف 3 ممالک سے ہے ۔جہاں کیسوں میں کمی ہو رہی ہے ان ممالک کو اب بھی احتیاط میں کمی نہیں کرنی چاہیے ۔یورپی یونین نے کورونا سے متاثرہ رکن ملکوں کی معاشی بحالی کے فنڈ کی تقسیم کے طریقہ کار کے فیصلے کو فی الوقت مؤخر کر دیا گیا۔آئی ایم ایف نے کہا ہے کورونا وبا کے باعث گزشتہ تین دہائیوں کے دوران صنفی معاشی عدم مساوات کے خاتمہ کیلئے کیے گئے اقدامات متاثرہو سکتے ہیں۔