لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاک آسٹریلیا سیریز کے لئے آسٹریلوی سکواڈ میں شامل آل راؤنڈر مچل مارش پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ۔ مچل مارش کے کولہے میں درد کی وجہ سے پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے ۔ ٹیم تے رجمان کا کہنا ہے کہ مچل مارش کی ٹیسٹ رپورٹس کلیئر نہیں آئیں، ڈاکٹرز نے مچل مارش کو مکمل آرام کامشورہ دیا ہے جس کے بعد اب مچل مارش آسٹریلوی ٹیم سے الگ ہو گئے ہیں۔ ترجمان آسٹریلیا ٹیم کے مطابق مچل مارش لاہور سے بھارت روانہ ہوں گے جہاں آئی پی ایل سے قبل وہ آسٹریلیا کے سابق فزیو کے ساتھ اپنا بحالی پروگرام مکمل کریں گے ۔