لاہور (سپیشل رپورٹر) کیمپ جیل کا قیدی مقبول احمد سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم مقبول نشہ کا عادی تھا اور کیمپ جیل سے سروسز ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ جیل حکام کے مطابق قیدی مقبول 13 مارچ کو تھانہ کاہنہ سے جیل آیا تھا، جیل حکام کا کہنا ہے مقتول کی نعش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا، نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔