لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ گلابی سنڈی کپاس کا انتہائی خطرناک کیڑا ہے جو کہ فصل کے نقصان کا باعث بنتا ہے ۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ کپاس کی اچھی پیداوار اور روئی کی اعلیٰ کوالٹی کے حصول کے لئے گلابی سنڈی کا موثر تدارک اشد ضروری ہے ۔ کپاس کے کاشتکارفصل کو گلابی سنڈی کے حملہ سے بچانے کے لیے کھیتوں یا ان کے ارد گرد موجود کپاس کی چھڑیوں کی تلفی یقینی بنائیں۔