بہاولنگر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے ضلع بہاولنگر پاکستان بھر میں پہلے درجہ کی پوزیشن پر قائم ۔پاکستان بھر میں سے ضلع بہاولنگر میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار متوقع ۔ ٹڈی دل کا حملہ بھی کنٹرول جبکہ۔کپاس کی فصل پر سفید مکھی سمیت لشکری و گلابی سنڈی کا حملہ ہو ا تھا لیکن محکمہ زراعت کی بروقت مداخلت پر کپاس کی تمام بیماریوں کو کنٹرول کر لیا گیا اور کسان کو امسال بھر پور پیداوار حاصل ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں امسال کپاس کی550000ایکڑ رقبہ پر کپاس کی شاندار فصل موجود ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع بہاولنگر چوہدری مقصود احمد نے میڈیا نمائند گان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امسال ضلع بھر میں تقر یبا 550000ایکڑ رقبہ پر کپاس کی فصل کا شت کی گئی ہے ۔