لاہور (پ ر) اس سال کپاس کی کمی پیداوار اچھی ہونے کا قوی امکان ہے لہذا برآمد کنندگان عالمی منڈی کے حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کپاس کی برآمد میں اضافہ کریں اور اس کا فائدہ کاشتکاروں کو پہنچائیں۔ یہ بات محمد خالد وسیم صدر نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن نے کپاس کی پیداوار کے سلسلے میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے عالمی منڈی میں امریکہ چین کے تنائو کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی برآمد کنندگان کو زیادہ سے زیادہ کپاس برآمد کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت کو جنرز کے مالی مسائل کے حل کیلئے بھی کہا تا کہ زیادہ سے زیادہ روئی تیار کی جا سکے ۔ اجلاس میں ناصر اقبال پراچہ ، محمد انور بھٹی، احمد ضیاء الدین ، محمد شہباز چیمہ ،محمد طارق باجوہ اور ظہیر قریشی نے شرکت کی۔