لاہور (92 نیوزرپورٹ) شراب لائسنس کے اجرا کے الزام میں وزیراعلیٰ ایک گھنٹہ 40منٹ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے موجود رہے اور سوالات کے جواب دئیے ،ذرائع کے مطابق نیب نے وزیراعلیٰ سے عزیزوں کے نام پرجائیدادیں بنانے کے الزام پرپوچھ گچھ کی،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہرسوال پرکہتے رہے کچھ نہیں معلوم،وقت دیں،سوچ کربتاؤنگا،عثمان بزدارکی پیشی کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی،نیب نے عثمان بزداراوراہلخانہ کی جائیدادوں کاریکارڈمانگ لیا،ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو 12 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیتے ہوئے 18 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔بعدازاں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے نیب میں پیشی کے بعد قانونی ٹیم کیساتھ ساڑھے تین گھنٹے سے زائدمشاورت کی،نیب کی جانب سے دیئے گئے سوالنامے پرحکمت عملی تیارکرلی گئی،نیب سوالات کاقانونی اورتکنیکی بنیادوں پرجواب تیارکرنے کیلئے ابتدائی مشاورت کی گئی،نیب پیشی کے دوران لائسنس کے معاملے پراٹھائے گئے نکات کابھی جائزہ لیاگیا۔ اندرونی کہانی