اوسلو(ویب ڈیسک ) ناروے کے سائنسدانوں کے مطابق اگر درست غذائی عادات اپنائی جائیں تو اس سے عمر میں دس برس کا اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔ اس کی تصدیق کے لیے انہوں نے ایک درست ترین کیلکیولیٹر بھی بنایا ہے ۔سائنسدانوں نے کہا ہے گوشت کا استعمال کم کم کردیا جائے ۔ پھلوں اور سبزیوں سمیت لوبیا، دالیں پھلیاں، گری دار میوے اور مکمل اناج کو روزمرہ کا معمول بنائیں تو یہ زندگی کی طوالت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔