لاس اینجلس( آن لائن )ہالی وڈ اداکار وان ڈیم نے کہا خود کو تندرست رکھنے کے لئے کھانے پینے کے حوالہ سی حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے ، سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ حضرت محمدﷺ نے اپنی زندگی میں جو کھانے کا طرزعمل اپنایا وہ بہترین تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ان کی طرز زندگی کی پیروی کرنی چاہیے کیونکہ وہ حقیقت میں جانتے تھے کہ ہمارے لئے کیا درست اور کیا غلط ہے ،انہوں نے مزید کہا مصنوعی فوڈ سپلیمنٹ انسانی صحت کے لئے بے حد نقصان دہ ہیں۔