فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) کھر ڑیانوالہ کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں کی جا نے والی ہوائی فا ئرنگ سے شہری خوف وہراس کا شکار ہو گئے ، کئی گھنٹوں تک آ تشیں اسلحہ سے کیجا نے والی فائرنگ کے متعلق درجنوں ہنگامی کالوں کے باوجود پولیس حرکت میں نہ آ ئی۔آ تشیں اسلحہ سے کئی گھنٹے ہوائی فا ئرنگ کی ویڈیو ٹی وی چینلز پر نشر ہو نے کے بعد پولیس نے دونوں دولہوں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق 266 ر ،ب میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شامل آ تشیں اسلحہ سے لیس مسلح افراد کی طرف سے کیجا نے والی ہوائی فا ئرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جسکی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل ہو گیا اور انکی طرف سے ہنگامی کالوں کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی ۔ٹی وی چینلز پر آ تشیں اسلحہ سے ہوائی فا ئرنگ کئے جا نے کی ویڈیو سامنے آ نے کے بعد ایس ایس پی اپریشنز کے احکامات کے بعد پولیس نے کارروائی کے بعد 2 دولہوں اور 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔