نیویارک( نیٹ نیوز) انٹرنیٹ پر آج کل ایک عجیب و غریب تجوری کے بارے میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں جو امریکی ریاست نیویارک کے ایک کھیت میں برسوں سے دفن تھی ۔ اس پر ایک پیغام چسپاں ہے جس پر لکھا ہے کہ جو شخص بھی یہ تجوری کھولنے میں کامیاب ہوجائے گا، تجوری میں رکھا ہوا ’’سب کچھ‘‘ اس کا ہوگا۔یہ تجوری ایک مقامی زمیندار کرس میتھیس کے کھیت میں سے برآمد ہوئی جسے لوگوں ہتھوڑوں کی مدد سے کھولنے کی بھی کوشش کی، کرس پولیس کی مدد سے یہ تجوری اپنی گاڑی میں رکھوا کر گھر لے گئے ہیں ۔