کراچی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان یوگا سپورٹس فیڈریشن نے قیام امن اور کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کراچی ایسٹ عامر فاروقی کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہاکہ عامر فاروقی پولیس کا قابل فخر اثاثہ ہیں ،اُن کی خدمات کی وجہ سے شہر میں قیام امن اور جرائم و کرائم کے خاتمے کو یقینی بنا یا گیا، اُن کی اعلیٰ خدمات کی وجہ سے انہیں قائد اعظم پولیس گولڈ میڈل ملنے پر پاکستان یوگا سپورٹس فیڈریشن اور سپورٹس حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی ۔