دبئی (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت سٹورٹ براڈ 7 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے ٹاپ تھری بائولرزمیں آگئے ۔نئی رینکنگ میں پہلی 2 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پیٹ کمنز پہلے ، نیل ویگنر دوسرے نمبر پر ہیں، اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی 10 وکٹیں اڑانے والے مین آف دی سیریز بولر سٹورٹ براڈ 7 درجے ترقی پاتے ہوئے تیسرے نمبر پر براجمان ہوگئے ، ٹم سائوتھی بدستور چوتھی پوزیشن پر ہیں، جیسن ہولڈر 2درجے پیچھے ہٹتے ہوئے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، ایک ایک درجہ تنزلی کیساتھ کاگیسو ربادا چھٹے ، مچل سٹارک ساتویں، جسپریت بمرا آٹھویں، ٹرینٹ بولٹ نویں اور جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر ہیں۔کوئی پاکستان ٹاپ ٹین میں نہیں۔