رحیم یار خان،فیصل آباد،صادق آباد،ملکہ ہانس ،کراچی،لاہور (خصوصی رپورٹر،سٹی رپورٹر،نامہ نگاران،سٹاف رپورٹر، کرائم رپورٹر) 14سالہ لڑکی اغوا کے بعد اجتماعی،2خواتین بھی زیادتی کا شکار جبکہ اوباش کی 4سال کے بچے سے بد فعلی ،ایک بچہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رحیم یار خان میں 14 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد 7 سے زائد افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ ورثا کا کہنا ہے کہ لڑکی کو 2 روز قبل ملزمان نے اغواکیا اور اجتماعی زیادتی کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔دریں اثنا آئی جی پنجاب انعام غنی نے لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے ۔فیصل آباد ملت ٹاؤن کے علاقہ میں شاہ زیب کی پھوپھو ساہیوال سے انکو ملنے کیلئے گیماں والا چوک میں آ ئی جہاں انکا گھر نہ ملنے کی وجہ سے مزمل سمیت پا نچ ملزمان اسکو نا معلوم مقام پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ 50 ہزار روپے بھی چھین لئے اور بعد ازاں اسے لاری اڈا چھوڑ گئے ۔ ادھرصادق آباد چک نمبر 161 پی میں نوجوان نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی، متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم دوران زیادتی نازیباویڈیو بھی بناتارہا ملزم ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کرکے زیادتی کرتا رہا۔ پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ۔ ملکہ ہانس نواحی گاؤں منصورہ میں چار سالہ بچہ دکان سے ٹافیاں لینے گیا کہ ملزم نعمان نے پکڑ کر بدفعلی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس کے مطابق بچے کو حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کلیانہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کراچی ایف بی ایریا بلاک 22 شفیق کالونی میں حبیب کا 8سالہ بیٹا اچانک لاپتہ ہو گیا،بچے کی تلاش جاری تھی کہ لوگوں نے ملزم سمیع اللہ کوبچے کی نعش ندی میں پھینکتے ہوئے پکڑلیا جس نے اسے زیادتی کے بعد قتل کردیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو بند کردیا، علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں میت سڑک پر رکھ کر شفیق موڑ پر احتجاج کیا۔