لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد’’سکیورٹی خدشات‘‘ پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا۔ بحث کا مرکز نیوزی لینڈ ٹیم کا بہانہ ’’ سکیورٹی خدشات‘‘ رہا۔ایک صارف نے تصویر شیئر کی جس میں ایک شائق نے پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا جس میں نیوزی لینڈ کا نام لے کر تحریر تھا کہ اب بھاگنے کا راستہ نہیں ۔ایک صارف نے میمز تحریر کی جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن موجود تھے ۔اس میم میں نیوزی لینڈ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اب محفوظ محسوس کر رہے ہیں؟۔ٹوئٹر پر ایک اور صارف آصف علی اور حارث رؤف کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں نے نیوزی لینڈ کا سکیورٹی کا مسئلہ حل کردیا ۔دوسرے صارف نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم کی تصویر شیئرکی جس میں مودی جسنڈا آرڈرن سے کہہ رہے ہیں کہ ’’باجی تسی وی ہار گئے او‘‘ جس کے جواب میں کیویز وزیر اعظم کہہ رہی ہیں ’’پائن اسی ہارے آں تسی ذلیل ہوئے او‘‘۔