کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، نوڈیرو(سٹاف رپورٹر، نامہ نگاران) کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر سمیت سندھ بھر میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے بانی میر مرتضیٰ بھٹو کی 24 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، تفصیلات کے مطابق پی پی شہید بھٹو کی چیئرمین غنویٰ بھٹو کی والدہ کے انتقال کے باعث جلسہ منسوخ کرنے کے بعد کارکن جلوس کی صورت میں گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچے ، میر مرتضیٰ بھٹو اور دیگر کے مزاروں پر حاضری دیکر پھولوں کی چادریں چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، نوڈیرو ہائوس میں پی پی ضلع لاڑکانہ کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ورکرز سمیت خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بعد میں شہید کے ایصال وثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔