لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ شازیہ منظور وطن واپس پہنچ گئی ہیں جہااں ان سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ شازیہ منظور کی والدہ چند روز پہلے اس وقت انتقال کرگئی تھیں جب وہ شوز کے سلسلہ میں بیرون ملک موجود تھیں۔ گلوکارہ کے وطن واپس پہنچتے ہی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان سے تعزیت کی۔اس بارے میں گلوکارہ کا کہنا ہے کہ والدہ کی تدفین میں شرکت نہ کرنے کا افسوس زندگی بھر رہے گا۔