اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن جماعتوں نے 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے احتجاجی لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے آج اجلاس طلب کرلیا۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آج طلب کئے گئے اجلاس میں مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی ،جے یو آئی (ف)سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے ۔اجلاس میں 25جولائی کو یوم سیاہ کے حوالے سے احتجاجی حکمت عملی پر غور کیا جائے گااور احتجاج کو دھرنے میں تبدیل کرنے پر مشاورت کی جائے گی۔