ملتان (سپیشل رپورٹر)وزیر داخلہ و پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی انشائاللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی عوامی مسلم لیگ کے کارکن میرے حقیقی بازو ہیں مجھے ملک عتیق جیسے کارکنوں پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی مسلم لیگ ضلع ملتان کے صدر ملک عتیق الرحمن کی قیادت میں ایک وفد سے راولپنڈی میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ خضر عباس ،چوہدری طیب ،محمد رمضان قریشی بھی ہمراہ تھے ملک عتیق الرحمن نے شیخ رشید کو وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں کامیابی سے چلانے پر پھول پیش کیے اور مبارک باد دی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا شیخ رشید نے کہا کہ ملتان سے مجھے اپنے گھر کی طرح محبت ہے مجھے ملتان کی عوام پر فخر ہے کہ انہوں نے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسہ کو ناکام بنایا جس میں عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کا بڑا عمل دخل تھا شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اپوزیشن اصل میں احتساب سے بچنے کے راستے تلاش کر رہی ہے مگر وزیراعظم عمران خان کسی چور کو این آر او نہیں دیں گے ملکی دولت لوٹنے والوں کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا ملک میں قیام امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا۔