مکرمی! سندھ میں لاک ڈاؤن کے تحت محکمہ ریلوے نے ٹرینیں بند کرنے کے بعد دیگر ٹرینوں میں اضافی بوگیاں لگادی ہیں۔ اضافی بوگیاں لگنے کی وجہ سے متعلقہ ٹرینوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔ بکنگ آفس کے باہر لوگوں کی بغیر ماسک لگائے لائنیں لگی ہوئی ہیں اورحفاظتی اقدامات کو نہیں اپنایا جا رہا ہے۔ لوگ ایک دوسرے پر ٹکٹ لینے کے لئے چڑھے جاتے ہیں حتیٰ کے انہیں روکنے کے لئے ریلوے پولیس بھی موجود نہیں ہے۔ اسٹیشن کے اندر آنے والے افراد کو چیک کرنے کے لئے صرف ایک ٹیم موجود ہے جو انکو چیک کرکے اندر بھیج رہی ہے۔ ان سے وائرس کے بارے میں کوئی بات نہیں پوچھی جارہی ہے۔ اگر کوئی فرد کرونا کا مریض ہوا وہ جس بھی ڈبے میں بیٹھا ہوگا اگر وہ وہاں کے لوگوں کے ساتھ کھائے گا پئے گا لوگوں کے سے مصافحہ کرے گا تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس سے بیماری پھیلنے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔میری حکام بالا سے درخواست ہے کہ اس صورتِ حال پر قابو پانے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ ہم مزید اس وائرس کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔ ( نورالعین انصاری 10 سیکٹر 5g نیو کراچی)