لاہور(سٹاف رپورٹر) کشمیر کی آزادی کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر آواز بلند کریں۔ کشمیریوں نے 1931ئمیں اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر تحریک آزادی کی بنیاد رکھی ۔تمام تر بھارتی ظلم وجبر کے باوجود یہ تحریک آج بھی جاری ہے ۔ کشمیر کی آزادی کیلئے کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے کشمیر سنٹر جموں وکشمیرلبریشن سیل لاہور کے زیراہتمام یوم شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ تقریب سے انچارج کشمیر سنٹر سردار ساجد محمود، مسلم لیگی رہنما غلام عباس میر، رہنما پی ٹی آئی فاروق آزاد، ر مشتاق محمود، مرزا عبدالرشید جرال، راجہ امجد راٹھور، راجہ محمد اختر، عبداللطیف چغتائی، سرکل مرزا عامر جرال ،فرمان الٰہی بٹ ود یگر نے خطاب کرتے کیا۔