کراچی(سٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے سی ویو کے قریب سمندرمیں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی ، جس سے 2ماہی گی جاں بحق ہوگئے جبکہ4کونیم بیہوشی کی حالت میں بچالیا گیا۔ عمارنامی لانچ سی وی ساحل سمندرسے 3ناٹیکل میل دورتیزہوائوں کے باعث الٹی ۔ جاں بحق ہونے والے 20سالہ عظیم اور22سالہ الیاس کی لاشیں تلاش کے باوجود نہیں ملیں۔ 19سالہ بشیر،18سالہ سہیل ،26سالہ کریم اور27سالہ محمدکو بچالیا گیا۔