نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اکثریت نے اس سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکرٹیک پارٹی کے امیدوار برنی سینڈرز کو کامیاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، ’’ روزنامہ 92 نیوز ‘‘کے زیراہتمام سروے رپورٹ کے مطابق کمیونٹی رہنماؤں کا موقف ہے کہ صدر ٹرمپ کی دوغلی پالیسی مسلم کمیونٹی اور دنیا کو تقسیم کرنے کا باعث بن رہی ہے جبکہ برنی سینڈرز ایک دیانتدار اور جرات مند راہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں ، نیویارک سے پروفیسر حامد خان اور راجہ ضمیر آف پران کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے گزشتہ دورہ بھارت پر برنی سینڈرز نے جو موقف اختیار کیا اس نے ایشیائی کمیونٹی کو اپنی جانب راغب کیاے ، برنی سینڈرز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت پر آئے روز تنقید کرتے رہتے ہیں، کیلیفورنیا سے مبشر احمد اور جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ انکا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے لیکن اس بار وہ صدر ٹرمپ کو ووٹ نہیں دینگے ،کیلیفورنیا کی ایشیائی کمیونٹی برنی سینڈرز کو امریکہ کا اگلا صدر دیکھنا چاہتی ہے ،واشنگٹن سے طلحہ نجیب اور ڈاکٹر جمشید احمد کے مطابق صدر ٹرمپ کی پالیسیاں مسلمانوں کے خلاف ہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ٹرمپ کی سوچ ایک جیسی ہے ،میری لینڈ سے رانا آفتاب اور تبسم ندیم کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں وہ برنی سینڈرز کو ووٹ دیگی نیوجرسی سے یسین احمد اور کریم چوہدری کے مطابق صدر ٹرمپ کی پالیسیاں اسرائیل اور بھارت کو تحفظ فراہم کرتی ہیں کشمیر کے مسلے پر بھی صدر ٹرمپ منافقانہ سوچ رکھتے ہیں ،لاس اینجلس سے ڈاکٹر مستنصر احمد اور ڈاکٹر بابر افضال کے مطابق برنی سینڈرز انکے فیورٹ ہیں شکاگو سے پروفیسر احتشام نصیر اور ڈاکٹر عمران راٹھور نے امریکہ میں مقیم تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بار نمستے بھارت کے حمایتی صدر ٹرمپ کو شکست فاش دینے کے لیئے برنی سینڈرز کو کامیاب کرانے کے لیئے مشترکہ مہم چلائیں ۔