لاہور (کلچرل رپورٹر )پاکستان فلم انڈسٹری میں 55سالہ خدمات دینے والے سینئر میوزک ڈائریکٹر ماسٹر محمد امین نے کہا ہے کہ آرٹسٹ بہت حساس ہوتا ہے ،آرٹسٹ کے پاس عزت کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ ہماری عزت کو پیسے کے ترازو میں نہ تولا جائے ، آرٹسٹوں کے لئے صدارتی فنڈ میں اضافہ اچھی بات ہے ، پنجاب میں بھی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں اضافہ کیا جائے ۔آرٹسٹوں کو جو معاوضہ ملتا ہے اس سے گھر کیسے چل سکتا ہے ۔ہم بھکاری نہیں ہیں ،ہمیں کام دیا جائے ۔ہماری عزت نفس مجروح نہیں ہونی چاہیے ۔