راولپنڈی(رپورٹر 92نیوز)ٹماٹر کی قیمتیں کم ہونے کے ساتھ ہی ادرک کی قیمت کو پر لگ گئے ،ادرک چار سو روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگی،حالانکہ صوبائی حکومت نے ادرک کی قیمت دو سو 75روپے فی کلو مقرر کی ہوئی ہے ،گذشتہ روز بازاروں میں بھنڈی توری ایک سو بیس سے ڈیڑھ سو روپے فی کلو،فراشبین پچاس سے ستر روپے فی کلو،پیاز اسی سے سو روپے ،لہسن دیسی ڈھائی سو سے تین سو روپے ،لیموں ساٹھ سے اسی روپے ،مٹر اسی سے ایک سو دس روپے ،ماڑو ٹینڈہ ساٹھ سے اسی روپے ،پھول گوبی اسی سے ایک سو روپے ،گھیا کدو ساٹھ سے اسی روپے ،شملہ مرچ ایک سو اسی سے دو سو بیس روپے فی کلو روپے میں فروخت ہوتے رہے ہیں ،اس کے باوجود مارکیٹ کمیٹی اور متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران و اہلکار ہاتھ پہ ہاتھ رھرے عوام کو لٹنا دیکھتے رہے ہیں۔