لاہور(خبرنگارخصوصی)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئر مین عاصم رضا احمد نے کہا ہے کہ گندم 15روپے فی کلو کم ہوئی اس لئے چکی مالکان بھی آٹا کی قیمت فی کلو 15روپے کم کریں،چکی مالکان من مانیاں بند کریں گے اورزمینی حقا ئق کے مطابق آٹا کی قیمت میں کمی کریں، چکی مالکان کی طر ف سے آٹا کی قیمت میں تین روپے فی کلو کمی کا اعلان ناقابل فہم ہے ، آٹا کی قیمت گندم کی قیمت کی تناسب ہی مقرر ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ گندم کی خریداری میں محکمہ خوراک، پاسکواور فلور ملز کے علاوہ کوئی فریق نہیں ہے ، فیڈملز مالکان کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، جو گندم کے فرضی خریدار بن گئے ہیں ان کو اس معاملہ سے نکالا جائے ، گندم کی خریداری کے اہداف حاصل کرکے ہی فوڈ سیکورٹی ہوسکتی ہے ، فوڈ سیکوٹی ہونے سے کسی قسم کے بحران کا خدشہ نہیں ہوگا ، گندم کی خریداری کا عمل شفاف انداز میں ہونا چاہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہمیشہ گندم کی خریداری کو شفاف انداز میں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ،بارشوں کی وجہ سے گندم کا بیج متاثر ہوتا ہے.