کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمن سے کئے گئے معاہدہ کی مکمل پاسداری کریگی۔ گورنرسندھ نے ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہاکہ مولانا کے لئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے ، اگر دھرنے والوں نے ماورائے آئین اقدام کیا یا انتشار پھلانے کی کوشش کی تو حکومت ان کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔دریں اثنا سندھ کے گورنر عمران اسماعیل سے فنکشنل لیگ کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا اور پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے ریس کورس کراچی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔