واشنگٹن ( ندیم منظور سلہری سے ) " توبہ توبہ " آئندہ بھارت کے لوک سبھا کا الیکشن نہیں لڑیں گے ، وزیر خارجہ سشما سوراج کے بعد مرکزی وزیر ستپال مہاراج نے بھی اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بھی سشما سوراج کی طرح سیاست کرنے سے توبہ کر لی ہے ۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی انتہا پسندانہ سوچ کی وجہ سے بی جے پی پارٹی کے کئی اور نامور سیاستدان سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے اپنی جان بچانے کیلئے سوچ بچار کر رہے ہیں کیونکہ بھارت میں انسان کا خون کرنا ایسا ہی ہے کہ کسی کتے کو مار دیا گیا ہو۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں آئندہ لوک سبھا کے الیکشن خونی ہو سکتے ہیں ۔ انکا مشغلہ خونی سیاست کرنا ہے پاکستان نے تو کافی حد تک انتہا پسندی کا خاتمہ کر دیا ہے لیکن بدقسمتی سے بھارت ایک ایسی منزل کی جانب گامزن ہے جہاں صرف تباہی کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔