پشاور(آن لائن)موسم سرما کے باعث افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی آئندہ مہینے سے ملتوی کیا جا رہاہے ۔ رواں سال ا فغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی سست روی کا شکار ہیں اور گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال افغان مہاجرین کے رضا کارانہ واپسی میں کمی ہو ئی ہے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کے دوران انہیں 200ڈالر فی کس دیا جاتا ہے تاہم افغانستان میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث افغان مہاجرین کی پاکستان آمد دوبارہ شروع ہو ئی ہے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی تین مہینوں کے لئے ملتوی کی جا رہی ہیں پاکستان میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں آئندہ سال تک کی توسیع کی گئی ہے افغان مہاجرین کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے کو ششیں بھی تیز کی گئی ہیں تاہم وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد افغان مہاجرین پر ٹیکس نافذ العمل کردیا جائے گا ۔