اسلام آباد (این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ری شیڈول کیے جانے سے متعلق تصدیق کردی۔نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پاکستان کا دورہ ریشیڈول کرنے کیلئے کیوی بورڈ پی سی بی کیساتھ رابطے میں ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو پی سی بی حکام کیساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق فیوچر ٹورز پروگرام ( ایف ٹی پی) 2023 مکمل ہونے سے قبل دونوں بورڈز منسوخ دورے کو دوبارہ شیڈول کرنے پر رضامند ہیں۔