لاس اینجلس( نیٹ نیوز) آسکر اور بافٹا ایوارڈ یافتہ اداکارہ 45 سالہ کیٹ ونسلیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 23 سال قبل ان کی شہرہ آفاق فلم’’ٹائی ٹینک‘‘ ریلیز ہونے کے بعد برطانوی میڈیا نے انہیں ہراساں کیا۔کیٹ ونلسیٹ نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ٹائی ٹینک‘‘ ریلیز ہونے کے فوری بعد برطانوی میڈیا نے ان کے جسمانی خدوخال کو فوکس کرکے ان پر مضامین لکھے جس پر انہیں شدید صدمہ پہنچا اور انہوں نے خود کو غیر محفوظ سمجھنا شروع کر دیا تھا۔اداکارہ کے مطابق ان پر 1997 میں شروع ہونے والی تنقید 5 سال تک جاری رہی اور یہ تنقید اس وقت کم ہوئی، جب انہوں نے 25 برس کی عمر میں پہلے بچے کو جنم دیا۔اداکارہ نے بتایا کہ جس وقت برطانوی میڈیا نے ان کی جسامت پر تنقید کرکے انہیں ہراساں کیا، اس وقت ان کی عمر محض 20 برس تھی۔