مکرمی ! آج عروس البلاد روشنیوں کا شہر کھنڈر بن چکا ہے بجلی،پانی،گیس ناپید ہیں بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا جارہا ہے مہنگایٔ عروج پر ہے حالیہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں سیوریج کا پانی و گندگی سے وبا یٔ بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے سڑکوں کا نظام تباہ ہو چکا ہے ٹرانسپورٹ ناپید ہے ان حالات میں شہریوں کی بنیا دی سہولتوں کو بھی نظرانداز کیا جارہا ہے جس سے شہریوں کو سخت اذیت و پریشانی میں مبتلہ کردیا گیا اور مراعات یافتہ طبقہ مفادات کی وجہ سے لاتعلق ہے کراچی کے تمام سیاسی مذہبی سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں کو کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاھئے کراچی کے شہریوں کے اتحاد و قوت سے ہی یہ مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔ (عمران احمدسلفی کراچی)