لندن ( ویب ڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک میک اپ آرٹسٹ’’ لہورائی لی‘‘ کو سوشل میڈیا پر کافی توجہ مل گئی ہے ۔اس کی وجہ اُن کا منفرد بہروپ ہے ۔ لہورائی لی پچھلے دو سالوں سے تقریباً ہر رو ز ہی اپنے چہرے پر نیلا میک اپ کرتی ہیں۔ برطانوی اخبارات نے انہیں حقیقی زندگی کی باربی قرار دیا ہے ۔ لہورائی لی کا کہنا ہے کہ یہ ایک غلط فہمی تھی۔ انہوں نے جاپانی گیارو (لڑکی) کی طرز کا میک اپ کیا تھا، جسے باربی سمجھا گیا۔ دو سال پہلے لہورائی لی نے فیصلہ کیا کہ اُن کی جلد پر نیلا رنگ ہی اچھا لگتا ہے ۔ کچھ لوگ حیرت کا اظہار کرتے ہیں کہ نیلے میک اپ کی شوقین لہورائی لی اپنی جلد پر نیلے ٹیٹو ہی کیوں نہیں بنوا لیتیں تواس کے جواب میں وہ کہتی ہیں کہ انہیں ٹیٹو سے الرجی ہوتی ہے ۔لہورائی لی بہت سستی چیزوں سے نیلا میک اپ کرتی ہیں۔ اس میک اپ پر اُن کا ماہانہ صرف 13 ڈالر خرچ ہوتا ہے ۔ لہورائی لی کو دیکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد ان کے فیس بک اکاؤنٹ کو لائیک اورفالو کر رہ ہے ۔