لارڈز(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کم آبادی والا ملک ہے، جس کا سب سے مقبول کھیل رگبی ہے تاہم ورلڈکپ کرکٹ کی کارکردگی نے نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کو رگبی سٹارز کے ہم پلہ لاکھڑا کیا ہے۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ فائنل کھیلنا ہمارے ملک اور کرکٹ کے لئے بہت بڑا لمحہ ہے، اس کارکردگی نے ہمیں اپنے ملک میں رگبی کے برابر لاکھڑا کیا ہے۔لارڈز میں پریس کانفرنس میں گیری اسٹیڈ نے کہا کہ فائنل کھیلنے سے ہماری کرکٹ کا فائدہ ہوا ہے۔ اس وقت انگلینڈ فیورٹ ہے اور دوسرے فیورٹ ہم ہیں۔ اگر بھارت کی طرح انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ہمارے بولروں کے کنٹرول میں آگئی تو ہم ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے ۔