پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم نے بی آرٹی کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پتہ نہیں بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل ہم دیکھ پائینگے بھی کہ نہیں۔وکیل درخواست گزار نے ف عدالت کو بتایا کہ بی آرٹی ٹریک کو کراس کرنے کیلئے اووربرج زیادہ فاصلے پربنائے گئے ہیں،ٹریک پرکام بھی سست روی کا شکار ہے ،حکومت کی طرف سے جواب جمع کرایا گیا ہے لیکن فائل میں موجود نہیں ۔ جس پر جسٹس ابراہیم خان نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ارشد خان سے استفسار کیا کہ بی آرٹی منصوبہ اس صدی میں مکمل ہو جائیگا؟ عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔