لاہور(کلچرل رپورٹر) کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھارتی چینل کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیبل آپریٹرزنے کہا کشمیر کی جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، ویڈیو چینلز پر کشمیر کی آزادی کے ترانے چلائیں گے ۔کیبل آپریٹرز نے غیر قانونی نشریات کو روکنے کیلئے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔