لاہور ،چونیاں،ٹھینگ موڑ، وزیر آباد ، فقیروالی ( سپیشل رپورٹر ،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں 3افراد قتل جبکہ کاہنہ میں ملزموں نے 32سالہ عارف کو سرپروارکرکے مارڈالا۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر چونیاں، بہاری پور روڈ پر راہگیروں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ،2 شدید زخمی، ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ بہاری پور روڈ پر مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ رہے تھے کہ بہاری پور کے رہائشی جاوید اور زاہد نے مزاحمت شروع کر دی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاوید جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی زاہد شدید زخمی ہو گیا۔دیہاتیوں نے ایک ڈاکو پکڑ لیاجس کی شناخت رضوان کنگن پور کے نام سے ہوئی جو مبینہ تشدد سے بے ہوش ہو گیا۔ادھر وزیرآباداور گردو نواح میں فائرنگ کے واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق او ر3 خواتین سمیت5افراد زخمی ہوگئے ۔مقتول نوجوان کو ٹارگٹ کر کے بائی پاس روڈ پر گولی مار ی گئی۔دریں اثنا چو نیا ں پو لیس نے ایک شخص کو قتل ایک کو ز خمی کر نے وا لے 7ملزموں کے خلا ف مقد مہ در ج کر لیا ۔ادھر فقیروالی میں نائن آر نہر کے قر یب ڈکیتی کی وارادات کے دوران موٹر سائیکل کی چابی نہ دینے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے ظہور واہلہ نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔