لاہور (کر ائم رپو رٹر) عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی شہرمیں ڈاکو راج عروج پر پہنچ گیا ہے لاہور کے شہری روزانہ کی بنیاد پر ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں، اس حوالے سے گزشتہ روز بھی دن دیہاڑے ڈکیتی کی 12 وارداتیں ہوئیں ، بتا یا گیا ہے کہ لاری اڈہ میں جواد کو ہزاروں روپے اور موبائل فونز سے محروم کر دیا۔ مسلم ٹاؤن میں زین العابدین کو ہزاروں روپے اور موبائل فون سے محروم کر دیاگیا ، مصری شاہ میں عمران کو 38 ہزار روپے اور موبائل فون سے محروم کر دیا گیا ، شاہدرہ میں لڑکی سے پرس چھین لیا گیا، متاثرہ لڑکی کے مطابق پرس میں ہزاروں روپے اور موبائل تھا۔ جوہر ٹاؤن میں بھی عطاء اﷲ کو نقدی سے محروم کر دیا گیا جبکہ رائے ونڈ کے علاقہ میں ذیشان کو 50 ہزار روپے اور موبائل فون سے محروم کر دیا گیا، ذیشان بھی پیسے لے کر قربانی کا بکرا خریدنے کے لئے جا رہا تھا ۔ مصطفی ٹائون میں مختار کے گھر سے 70 ہزار ، زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے گئے ، والٹن میں شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا گیا ، نشتر کالونی میں شازیہ سے 30 ہزار روپے لوٹ لئے گئے ، نواں کوٹ کے علاقہ میں بھی خاتون لٹ گئی، جس کے نتیجے میں ڈاکو خاتون سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔