لاہور ( این این آئی) مقامی عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات سمگلنگ کے مقدمے میں آخری گواہ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ سیشن عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریسا کو پیش کیا گیا ۔کیس میں کاروائی مکمل ہو چکی تھی مگر کسٹم نے عدالت سے مزید ایک گواہ پیش کرنے کی خصوصی اجازت حاصل کی ہے ۔عدالت نے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر مقدمے کے آخری گواہ کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔