کلیولینڈ( نیٹ نیوز) امریکی ریاست اوکلاہوما کی رہائشی خاتون پر گزشتہ ہفتے انکشاف ہوا کہ ان کا نام سرکاری طور پر ’’مطلوب مجرموں‘‘ میں شامل ہے کیونکہ ان پر 20 سال پہلے کرائے پر ویڈیو کیسٹ لے کر واپس نہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اوکلاہوما کی ’’کیرن میک برائڈ‘‘ نامی خاتون اپنی شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ ٹیکساس منتقل ہوئیں تو انہیں بتایا گیا کہ انکا نام ’’مطلوب مجرموں‘‘ میں شامل ہے کیونکہ نارمن، اوکلاہوما کی ’’مووی پلیس‘‘ نامی ایک ویڈیو لائبریری سے 1999 میں کسی نے ان کے نام پر بچوں کی ایک ویڈیو فلم ’سبرینا دی ٹین ایج وِچ‘ کی کیسٹ کرائے پر لی تھی جسے واپس نہیں کیا گیا۔