پشاور (اے پی پی)کیلاش میں جاری تاریخی چاوموس فیسٹیول میں ساوی لیک ہاری تہوار جو کہ خوشیوں کا تہوار اور موسم سرما کی آمد پر منایا جاتا ہے مکمل ہو گیا، ساوی لیک ہاری تہوار میں لڑکے لڑکیوں کے کپڑے پہن لیتے ہیں جبکہ لڑکیاں لڑکوں کے کپڑے پہن کر ایک دوسرے کیلئے گانے گنگناتے ہیں اور اس دوران وہ شوہر اور بیوی کے طور پر ایک دوسرے کے ساتھ رقص کرتے ہیں ،اس تہوار میں لڑکے لڑکیوں کیلئے جبکہ لڑکیاں نوجوان لڑکوں کیلئے پیار و محبت کے گانے گاتی ہیں ، یہ تہوار موسم سرما کیلئے خوشی اور امن کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ اس دوران ہالووین (چہروں پر ماسک ) پہن کر رقص کیا جاتا ہے ، 7 دسمبر سے 22 دسمبر تک ہونے والے کیلاش کے چاوموس فیسٹیول میں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی اور مقامی سیاحوں نے رخ کیا ہے ، یہ فیسٹیول ہر سال کیلاش میں منایا جاتا ہے جس میں رمبور ، بمبوریت اور بریر کی وادیوں سے کیلاشی کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں ، تہوار میں منڈاہیک تہوار میں کیلاشی قبیلے کے افراد ہاتھوں میں پائن درخت کی لکڑی میں آگ جلا کر پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہیں جو کے ان کے وفات پا جانے والے عزیزو اقارب کی یاد میں ہوتی ہیں ۔