کیلی فورنیا (این این آئی)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ کئی گھروں کو جلا کر خاک کردیا اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی جب کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔8 ہزار عمارتیں اور مکانات تباہ ہوئے ہیں ، ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ متاثر ہوا۔ تین مقامات پر جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔