دشانگ(اے ایف پی، نیٹ نیوز)کیمرون میں بس ، ٹرک میں تصادم کے بعد آتشزدگی سے 53مسافر جل کر ہلاک ہوگئے ۔ دشانگ قصبے میں 70 مسافروں سے بھری بس حادثہ کا شکار ہوئی ،29افرادزخمی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ،قومی پریس میں شائع خبروں کے مطابق کیمرون کے قصبے دشانگ میں ایک بس اور ٹرک کے تصادم میں 53 افراد ہلاک جبکہ 29 زخمی ہو گئے ۔قومی پریس میں شائع خبروں کے مطابق دشانگ قصبے کے جوار میں 70 مسافروں کے سوار ہونے والی ایک بس ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔ٹکر لگنے سے دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے جھلس کر 53 افراد دم توڑ گئے اور 29 زخمی ہوئے ۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے ۔