ٹورنٹو(این این آئی)برطانوی شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مرکل اور بچے کے ہمراہ کینیڈا میں قیام کرنے کے خواہاں ہیں۔ مگر ان کی کینیڈا آمد پر مقامی میڈیا بھی خوش دکھائی نہیں دیتا۔کینیڈا کے بعض اخبارات میں شائع ہونے والے تجزیوں میں شہزادی ہیری اور میگھن مرکل کے کینیڈا میں طویل قیام پرعدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔کینیڈا کے ایک کثیرالاشاعت اخبار کے اداریے میں بھی برطانوی شاہی جوڑے کے ملک میں مستقل قیام پرکئی سوالات اٹھائے گئے اور کہا کہ شاہی جوڑے کی مستقل میزبانی کینیڈا کے لیے مسائل کھڑے کرسکتی ہے ۔اخبار لکھتا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کا کینیڈا میں قیام مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔ برطانوی شہزادہ اور اس کا کنبہ کیوں کر کینیڈا میں قیام کرسکتا ہے حالانکہ یہ خاندان ماضی میں یہاں حکمران رہ چکا ہے ۔مزید یہ کہ برطانوی شاہی جوڑے کا یہاں پر طویل قیام برطانیہ اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔