لاہور(کلچرل رپورٹر)) معروف گلوکار ابرار الحق کا نیا ویڈیو گانا’’ چمکیلی‘‘ ریلیز ہو گیا ۔ گانے کے حوالے سے گلوکار ابرار الحق نے کہا کہ میرے میوزک کے دو مقاصد ہیں، ایک تفریح مہیا کرنا اور دوسرا ہم نے کینسر ہسپتال کا آغاز کیا ہے ۔ اس کے لئے ایک ارب روپے کی ضرورت ہے ۔ابرار الحق نے کہا کہ امید ہے میرا یہ گانا کینسر ہسپتال کے قیام میں مدد کرے گا ۔ آنے والے وقتوں میں نئے میڈیکل کالجز اور ہسپتال بنائیں گے ۔کینسر ہسپتال میں دوسری تیسری سٹیج کے مریضوں کا بھی علاج کریں گے ۔عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ پاکستان میں کینسر ہسپتال بنایا۔اس گانے میں اداکارہ مہوش حیات اور شاہویر جعفری نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔جبکہ راشد محمود،اشرف خان اور ناصر بیراج بھی ویڈیو کا حصہ ہیں۔