لاہور (کلچرل رپورٹر) چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے والی اداکارہ نادیہ جمیل ہرگزرتے دن کے ساتھ ہمت و حوصلے سے کام لے رہی ہیں۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کینسرکے باعث ان کی دوسری کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے جس کے باعث ان کے سرپربال نہیں رہے اوروہ خود کو بہت کمزورمحسوس کررہی ہیں کہ وہ اپنا سر بھی نہیں اٹھا پارہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اس سب کے باوجود میرے حوصلے ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں، یہ ایک تکلیف دہ اورمجھے مضبوط بنانے والا سفرہے ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہرروز اللہ مجھے محبت، شکرگزاری اوربقا پرسلامت رکھے ۔ میں آپ سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔