لاہور(سپورٹس رپورٹر)گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ کا چوتھا کوارٹر فائنل میچ بارش کی نذر ہو گیا ۔بارش کے باعث مغلپورہ جم خانہ بلے باز نعمان انور کی شاندار بلے بازی پر پانی پھر گیا ۔ایل سی سی اے گراؤنڈپر مغلپورہ جم خانہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنائے ۔اوپنر نعمان انور نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 99رنز بنائے ۔ افتخار ،ارسلا ن اور رحمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔میچ کے دوران کھانے کے وقفے میں شروع ہونے والی بارش کے باعث میچ کی دوسری اننگ شروع نہیں ہوسکی جس کے باعث میچ ختم کردیاگیا ۔