کینیا(نیٹ نیوز)کینیا میں پولیس نے رگوں سے خون چوس کر 10بچوں کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کینیا میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جسے ’’خون کا پیاسا ویمپائر‘‘ کہا جاتا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم میسٹن ملیمو کی عمر 20 برس ہے اور وہ بدھ کو دو بچوں کو قتل کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ بچوں کی لاشیں نیروبی کے قریب جنگل سے برآمد ہوئیں۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس نے 10بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔کریمنل انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو ’خون کا پیاسا ویمپائر‘ لکھتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے شکار کو بہت بھیانک طریقے سے قتل اور بعض بچوں کو مارنے سے پہلے ان کی رگوں سے خون چوسا ہے ۔